مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔اس سے قبل 20 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے اس کی سماعت آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کردی تھی۔خیال رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
News ID 1890959
آپ کا تبصرہ